نواز شریف کی کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

 نواز شریف کی کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد
کیپشن: نواز شریف کی کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے این اے 15 مانسہرہ میں میاں نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی، تاہم نواز شریف کے وکیل سماعت میں پیش نہ ہوئے۔

ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی جسمیں کہا گیا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی جس میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

نواز شریف کے وکیل تاخیر سے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی تو الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Watch Live Public News