ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق ملزمان ایمان مزاری، ہادی علی خود اور نہ پراسیکیوشن کوگواہان پر جرح کرنے دےرہے،اسٹیٹ کونسل کو گواہان پر جرح کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے،اسٹیٹ کونسل کے مطابق گواہان پر جرح کی جا چکی ہے، پراسیکیوٹرز نے شواہد مکمل کرلیےہیں۔
تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ ملزمان ایمان مزاری، ہادی علی کی ضمانت خارج کی جاتی ہے،دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتےہیں۔
این سی سی آئی اے کو ملزمان ایمان مزاری، ہادی علی کو گرفتار کرںےکی ہدایت کی جاتی ہے، ملزمان ایمان مزاری، ہادی علی کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھا جائے۔
دونوں ملزمان کو ویڈیولنک کے ذریعے کل عدالت پیش کیاجائے، ملزمان ایمان مزاری، ہادی علی نے فئیر ٹرائل میں متعدد بار خلل ڈالنےکی کوشش کی، ملزمان ایمان مزاری، ہادی علی کا کل 342کا بیان ریکارڈ کروایا جائے۔