پاکستانی چمڑے کی صنعت کی بڑھوتری کے لیے چینی فرمز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ

پاکستانی چمڑے کی صنعت کی بڑھوتری کے لیے چینی فرمز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ
سورس: public news

ویب ڈیسک: پاکستانی اور چینی فرمز نے پاکستان میں چمڑے کی صنعت کے فروغ کے لیے مشترکہ منصوبے کے قیام کے لیے معاہدہ طے کر لیا ہے۔ 

یہ معائدہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث تکمیل کو پہنچا ہے۔ چمڑے کی صنعت جوکہ ٹیکسٹائل کے بعد دوسری بڑی صنعت سمجھی جاتی تھی، کچھ دہائیوں سے بتدریج تنزلی کا شکار ہے۔

  ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل چمڑے کی صنعت کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں چین چمڑے کی برآمد میں سرفہرست ہے جو سالانہ 4ارب مربع فٹ چمڑا تیار کرتا ہے۔

پاکستان میں بنائے گئے چمڑے کی مصنوعات کی عالمی منڈی میں کافی مانگ ہے جن میں ہینڈبیگ، پرس، سوٹ کیس اور بیلٹ وغیرہ شامل ہیں لیکن ان کی تصنیع پر توجہ نہیں دی جا رہی۔

چین کے اشتراک سے پاکستان کی چمڑے کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا اور پاکستانی چمڑے کی مصنوعات کو نمائش کا موقع فراہم ہوگا۔

چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے باعث نئے کاروبار کے قیام اور پہلے سے چلتے ہوئے کاروبار میں بڑھوتری کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

Watch Live Public News