قائداعظم ٹرافی 2021 کے انعقاد کا اعلان

قائداعظم ٹرافی 2021 کے انعقاد کا اعلان
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ میں ڈومیسٹک کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ قائد اعظم ٹرافی 2021 کے انعقاد کا اعلان۔ پی سی بی کی جانب سے چھ اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران بٹ بلوچستان اور اظہر علی سنٹرل پنجاب کی کمان سنبھالیں گے۔ افتخار احمد کے پی اور نعمان علی ناردرن کی کپتانی کرینگے۔ فواد عالم سندھ اور محمد عباس سدرن پنجاب کے کپتان ہونگے۔ ایونٹ 20 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 29 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ میچز فیصل آباد ، ملتان اور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ ایونٹ کا ہر میچ چار روز پر مشتمل ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔