پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

ویب ڈیسک: پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، سیلاب سے متاثرہ غذر میں پاک فوج اور گلگت بلتستان  اسکاؤٹس کی بروقت اور فعال امدادی کاروائیاں ، ہیلی کاپٹر کے ذریعےامدادی سامان کی ترسیل ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچائی گئیں۔

پاک فوج اور گلگت بلتستان  اسکاؤٹس کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپس میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ، شدید زخمیوں کو بروقت فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ بہتر علاج ممکن بنایا جا سکے

سیلاب متاثرین نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور سراہا، افواج پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بونیرپیربابا میں بھی پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ریسکیو آپریشنز کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کی طرف سے میڈیکل سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔

مقامی رضا کار اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشنز کے ساتھ متاثرہ افراد کو راشن بھی مہیا کررہی ہے ، پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن اقدامات ہورے ہیں۔

Watch Live Public News