(ویب ڈیسک ) پاکستان انڈر19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان نے یو اے ای کو70 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں پر241رنز بنائے اور یواے ای کو 242 رنز کا ہدف دیا لیکن یو اے ای کی ٹیم37.5اوورز میں171رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین65رنز بنا کر نمایاں رہے۔سمیر منہاس44،حمزہ ظہور42،حذیفہ احسن23رنز بنا سکے۔
یواے ای کے یگ شرما3،نسیم خان نے2 وکٹیں حاصل کیں۔باذل عاصم، ادش سوری اور زین اللہ رحمانی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
یو اے ای کی جانب سےایان مصباح77رنز بنا کر نمایاں رہے۔پرتھوی مادھو27،کرن رائے13،ریان12رنز بنا سکے۔
یو اے ای کے7 کھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان 4،محمد صیام، مومن قمر اور احمد حسین ایک ،ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔