یمن میں سیاسی تبدیلی، وزیرِاعظم سالم صالح بن بریک مستعفی

یمن میں سیاسی تبدیلی، وزیرِاعظم سالم صالح بن بریک مستعفی
کیپشن: یمن میں سیاسی تبدیلی، وزیرِاعظم سالم صالح بن بریک مستعفی

ویب ڈیسک: یمن کے وزیرِاعظم سالم صالح بن بریک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کی صدارتی قیادت کونسل نے ان کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیرِ خارجہ ڈاکٹر شائع محسن الزندانی کو یمن کا نیا وزیرِاعظم مقرر کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند تنظیم، جنوبی عبوری کونسل نے یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب تک پیش قدمی کی تھی۔ سعودی عرب نے اس صورتحال کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

Watch Live Public News