بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا

بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا
کیپشن: بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا

ویب ڈیسک: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کی ایک بھارتی عدالت نے حریت رہنما اور دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو ایک سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کے ساتھ حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی مجرم ٹھہرایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ بدنامِ زمانہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت میں چلایا گیا، جس میں حریت پسند کشمیری خواتین کے خلاف فیصلے سنائے گئے۔ عدالت کی جانب سے سزاؤں کا اعلان 17 جنوری کو متوقع ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں اس سیاسی مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ان کے شوہر عاشق حسین گزشتہ تین دہائیوں سے جھوٹے مقدمات میں بھارتی قید کا سامنا کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News