ڈیڈ لائن ختم، بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بری خبر

ڈیڈ لائن ختم، بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بری خبر

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع، وفاقی دارالحکومت میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، شہر بھر میں 12 انٹری پوائنٹس پر لگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرز کو فعال کر دیا گیا۔

بغیر ایم ٹیگ کے شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، شہر میں بغیر ایم ٹیگ مختلف شاہراہوں پر موجود دیگر گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے 24/7 ایم ٹیگ لگانے کا آغاز کیا گیا ہے۔

شہر بھر میں 16 پوائنٹس پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ڈی جی ایکسائز نے اپیل کی کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فی الفور اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔ 

Watch Live Public News