عوام نے عمران خان کو یکسر مسترد کردیا ہے، مریم اورنگیزیب

عوام نے عمران خان کو یکسر مسترد کردیا ہے، مریم اورنگیزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو یکسر مسترد کردیا ہے وہ ناکام ہوچکے ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو لڑانے کے لیے پنجاب بھجوایا جارہا ہے لیکن جس نے غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ لے گا۔انہوں نے کہاکہ کل کے ضمنی الیکشن میں ملک کو بحران سے نکالنے والی جماعت ہی کامیاب ہوگی، ن لیگ ملک کو مہنگائی کے طوفان سے نکال کر ترقی پر لے جائے گی۔ مریم اورنگیزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں مثالی انتخابی مہم چلائی، عوام نے عمران خان کو یکسر مسترد کردیا ہے وہ ناکام ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے 4 سال میں صرف تباہی مچائی، ملک کو سری لنکا بنانے کی پوری کوشش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگیزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کے دور میں صحافیوں اور اینکرز پر حملے ہوئے، جو اینکرز پسند نہیں تھے ان کے پروگرام بند کرا دیے جاتے تھے، سیاسی مخالفین کو موت کی چکیوں میں بند کیا گیا، وہ ایک ڈرپوک شخص ہے جس نے نواز شریف کی آواز بند کی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری سیاست فیک نیوز کے اوپر تھی، انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کو اغوا کا اڈا بنایا ہوا تھا، ان کے دور میں چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔