سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرائیور زخمی

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرائیور زخمی
لاہور : سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے گیراج میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابق گورنر پنجاب کے گھر پر نامعلوم افراد نے رات گئے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جب کہ فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہوگئے۔ لطیف کھوسہ نے اس حوالے سے کہا کہ نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کی جوکہ اتنی شدید تھی کہ گولیاں گھر کے دروازے کو چیرتی ہوئی اندر کھڑی گاڑیوں کو لگیں اور فائرنگ سے میرا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ دوسری جانب سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر ایس پی کینٹ اویس شفیق فائرنگ کے واقعے کے بعد پہنچے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ کے گھر پر پستول اور رائفل سے 7 فائر کئے گئے ، ایک گولی گیراج میں موجود ڈرائیور جاوید کو لگی جسے زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس حکام نےکہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت میں مدد لی جارہی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔