کراچی کے علاقے کھارادر دھماکے میں ماں کے جاں بحق ہونے پربیٹا ماں کوپکارتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا ہوا ، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹا دھماکے میں زخمی ہونے والی ماں کو پکار رہا ہے اورکہہ رہا ہے کہ ’ماں اٹھو، مما جلدی اٹھو نا‘۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پکار کے باوجود ماں کے نہ اٹھنے پر بیٹا بلک بلک کر رونے لگا۔ بعد ازاں زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے خاتون کی موت کی تصدیق کردی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، پولیس موبائل جیسے ہی موٹر سائیکل کے قریب آئی دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں کھارادر تھانے کی پولیس موبائل تباہ ہوگئی۔