عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی
مصرکے ماہر فلکیات نے فلکیاتی حسابات کے مطابق عید الاضحیٰ کب ہوگی تاریخ بتا دی ۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی کا کہنا ہے کہ موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینہ اگلے اتوارکو شروع ہوگا اور یہ مہینہ 29 دن کا بھی ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا ہے کہ اس صورت میں عید الاضحیٰ 27 جون کو ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہو جائےگا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے 1 منٹ بعد رہےگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔