رویہ کیسا رہا کیا دباؤ ڈالا جا رہا ہے؟ صحافی کا فواد چودھری سے سوال

رویہ کیسا رہا کیا دباؤ ڈالا جا رہا ہے؟ صحافی کا فواد چودھری سے سوال
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے جواب میں کہا کہ ضمانت ہو لینے دیں بعد میں بات کرتے ہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے فواد چوہدری سے سوالات کیے، ایک صحافی نے پوچھا کہ رویہ کیسا رہا کیا دباؤ ڈالا جا رہا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ضمانت ہو لینے دیں بعد میں بات کرتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے، ہم جیل میں تھے،گرفتارتھے،نہیں پتا باہرکیا ہوا ہے۔ کہا جیل میں اگر کوئی اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟ یہاں سےنکلیں گے تو کسی اور مقدمے میں گرفتارکرلیں گے، آٹھ دس ہزار افراد اس وقت جیلوں میں ہیں۔ سیاسی درج حرارت نیچے نہیں آرہا ، ملک کا نقصان ہو رہا ہے بہتر ہے معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے. انہوں نے کہاکہ انہیں چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ، واش روم بھی ادھر ہی تھا برے حالات تھے، دیگر قیادت اڈیالہ جیل میں ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔