’حکومت کا پتا نہیں آج گئی یا کل گئی‘

’حکومت کا پتا نہیں آج گئی یا کل گئی‘
لاہور(پبلک نیوز)‌نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کا پتا نہیں آج گئی یا کل گئی، آج کی افسوسناک خبر پٹرول کے حوالے سے ہے، پٹرول کی قیمتیں بڑھا کرعوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا. مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، ہر کوئی آپ کی طرح بنی گالا میں نہیں رہتا، موجودہ حکومت میں ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے، ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم نہیں ہوتا، لوگ گیس،بجلی کے بل بچوں کے کی فیس کہاں سے بھریں، ملک میں بہت سے لوگوں کی تنخواہ20ہزار سے کم ہے، ہرکسی کے پاس آپکے دوست جیسے لوگ نہیں جو آپکے کچن چلاتے ہیں، عوام پس رہے ہیں،عمران خان جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں. مریم نواز نے کہا ڈینگی سے اموات نااہلی کی وجہ سے ہو رہی ہیں، ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم بھی نہیں چلائی گئی، شہباز شریف ڈینگی کے دوران سڑکوں پر ہوتے تھے، شہباز شریف آج ہوتے تو لوگوں کے گھروں تک ادویات پہنچ رہی ہوتیں، آج کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، حکومت کا9سال کا پلان تباہ و برباد ہوگیا ہے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔