‏پاکستان میں تیل کی قیمتیں ریجن میں سب سے کم ہیں

‏پاکستان میں تیل کی قیمتیں ریجن میں سب سے کم ہیں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تین سالوں میں اگر پاکستان میں تیل کے کنویں نکل آتے تو ٹھیک تھا مگر ہمیں تیل باہر سے خریدنا پڑتا ہے، جب عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھے گی تو ہمیں بھی بڑھانی پڑے گی، پاکستان میں تیل کی قیمتیں ریجن میں اب بھی سب سے کم ہیں https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1438364081455603713 اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ‏پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سےکم ہیں، یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی تو قیمتیں بڑھیں گی، یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے، اصل کامیابی یہ ہےکہ75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1438366529297469444 ایک دوسری ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‏پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے ، جن کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی ،تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔ مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم دورہ تاجکستان کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ دو حصوں پر محیط ہے، پہلے حصے وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی موجود ہوں گے، دورہ کے موقع پر وزیراعظم کی ایران کے سربراہ مملکت، چین کے وزیر خارجہ اور وسطی ایشیاءکی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر تفصیلی بات ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے،وزیراعظم عمران خان کو تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف نے تاجکستان کے دورہ کی دعوت دی تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، ہم اس کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں، وژن سینٹرل ایشیاءپاکستان کی فارن پالیسی کا کلیدی حصہ ہے، یہ دورہ اس کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم جب بھی بیرون ملک دورہ پر گئے، انہوں نے پاکستان کے عوام کا وقار بلند کیا، دورہ تاجکستان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوگی۔

Watch Live Public News