ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعدازگرفتاری پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ملزم کی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت خارج کی ۔
میاں محمودالرشید کیخلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔