کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے خواتین پر کسی قسم کی پابندی نہ لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران ترجمان افغان طالبان نے خواتین پر کسی قسم کی پابندی نہ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو شریعت کے اصولوں کے تحت آزادی دی جائے گی۔ خواتین کو شرعی دائرہ کار کے اندر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ ہمارا قانون اسلامی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان خواتین تمام شعبوں میں قواعدوضوابط کےمطابق کردار ادا کر سکتی ہیں۔ خواتین کےساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں برتاجائےگا۔ ہم سب کیلئے ایک متحدہ افغانستان چاہتے ہیں۔ قومی مفاد ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔ خواتین اسلامی اقدارمیں رہتےہوئےمتحرک کرداراداکریں۔