(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 3600روپے سستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ21ہزار836روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونا 3086روپے کم ہو کر 3لاکھ61ہزار656روپے کا ہو گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں 36ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 3994ڈالر ہو گئی۔
اسی طرح ایک تولہ چاندی 126روپے کم ہو کر 6029روپے کا ہو گیا جکہ 10 گرام سونا 108 روپے کمی سے 5168 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.26 ڈالر کمی سے 55 ڈالر ہوگئی۔