اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ مری، پشاور، راولپنڈی، چارسدہ، ایبٹ آباد، دیامر، فیصل آباد، ملتان اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کراچی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 تھی جبکہ گہرائی 220 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے گئے اور جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔