پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے مائنس کرنے کی تیاریاں

پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے مائنس کرنے کی تیاریاں

لاہور. پی ڈی ایم میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ہم خیال جماعتوں نے پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے مائنس کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نون لیگ نواز شریف کو واپس نہ لانے پر ڈٹ گئی ہے جبکہ سینئر لیگی رہنماوں نے بھی مریم نواز کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہم خیال جماعتوں نے پی ڈی ایم کو مائنس پیپلز پارٹی چلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اس دوران ایک اہم اتحادی جماعت کے لیڈر نے نون لیگی قائد نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ پیپلز پارٹی استعفے نہیں دیتی تو نہ دے، پی ڈی ایم کو ٹوٹنا نہیں چاہئے، پی ڈی ایم کی باقی جماعتوں میں اتحاد برقرا رہنا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو مائنس کرکے لانگ مارچ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمینٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ ڈیل ہوتی تو کیا یوسف رضا گیلانی ہار جاتے؟ پی ڈی ایم استعفوں کی بات پر پیپلزپارٹی کے سوالات کے جواب نہیں دے سکی۔ پیپلزپارٹی نے سوال کیا کہ استعفوں کے بعد کی حکمت عملی کیا ہوگی جس کا جواب نہیں ملا۔ مطمئن نہیں کیا جا سکا کہ استعفوں کے بعد کیا ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ( پی ڈی ایم ) نےلانگ مارچ پاکستان پیپلز پارٹی کے استعفوں پر فیصلے تک ملتوی کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لانگ مارچ کواستعفوں سے جوڑا گیا تھا۔ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ نہیں ہو گا۔ پیپلزپارٹی نےوقت مانگا ہے ہم انہیں وقت دیں گے. پیپلزپارٹی کاجواب آنےتک لانگ مارچ ملتوی سمجھا جائے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔