ویب ڈیسک : (علی زیدی )بھارتی خواتین بھی الٹرا ماڈرن ۔۔۔۔ شادی کی ضرورت نہیں ویسے ہی بہت خوش ہیں ۔۔۔ 81 فیصد لڑکیوں کا اعلان۔
بھارتی لڑکیاں بھی یورپ اور امریکا کی خواتین کے نقش قدم پر چل نکلیں۔ بھارتی نوجوان خواتین اب شادی کو بے جا بوجھ تصورکرتی ہیں۔
برصغیر جہاں لڑکی کے پیدا ہوتے ہی اس کے جہیز کا فکر اور ہوش سنبھالتے ہی رشتے کی تلاش شروع ہوجاتی ہے۔ اب ’ بیچلر’، ’سولوگیمی’، ’سنگل ہڈ’ جیسے الفاظ ٹرینڈ بنتے جا رہے ہیں۔ لڑکیاں اب زندگی بھر اپنے پاؤں پر کھڑی ہونا چاہتی ہیں، وہ کسی پر منحصر نہیں رہنا چاہتیں۔ شادی سے گریز کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔
نوجوانوں کی یہ سوچ والدین کے لیے درد سر بن چکی ہے۔ شادی کے حوالے سے ہونے والے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی 81 فیصد خواتین بغیر شادی کے بہت خوش ہیں۔
ڈیٹنگ ایپ بمبل کی جانب سے کرائے گئے سروے میں 81 فیصد بھاتی خواتین نے کہا کہ وہ شادی نہ کرنے اور تنہا رہنے میں بہت خوش اور مطمئن محسوس کرتی ہیں۔ جبکہ 62 فیصد خواتین نے تسلیم کیا کہ وہ اپنی ضروریات اور ترجیحات سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔ جبکہ 83 فیصد لڑکیوں کا ماننا ہے کہ جب تک انہیں اچھا جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی نہیں کریں گی۔
سروے میں شادی کے سوال پر خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی بغیر شادی کے گزارنا پسند کرتی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب شادی کرنا چاہتی ہیں تو 39 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ شادی کے موسم میں دباؤ محسوس کرتی ہیں۔ ہر سال دیکھا جاتا ہے کہ جب شادیوں کا سیزن آتا ہے تو والدین کو اپنے گھر کی لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک وقت تھا جب لوگ سات جنم اکٹھے جینے کی قسمیں کھاتے تھے لیکن اب جوڑوں کو شادی کے سات سال بھی اکٹھے گزارنا مشکل ہو جاتے ہیں۔
سروے کے مطابق تقریباً 33 فیصد لوگ محسوس کرتے ہیں کہ وہ شادی کے بعد طویل مدتی تعلقات میں رہنے کے لیے دباؤ محسوس کرتے ہیں۔ دراصل لوگ سمجھتے ہیں کہ شادی صرف رشتہ نبھانے کے لیے ہوتی ہے اور لڑکا اور لڑکی زندگی بھر ساتھ رہتے ہیں۔