راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، ذلفی بخاری مستعفی

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، ذلفی بخاری مستعفی
اسلام آباد (پبلک نیوز) راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی وجہ سے وزیرا عظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری مستعفی ہو گئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے بتایا ہے کہ ہر طرح کی انکوائری کا سامنے کروں گا۔ اپنا نام کلیئر ہو جانے تک میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ وزیراعظم کہتے ہیں اگر نام انکوائری میں ہو تو عوامی عہدہ پر نہیں رہنا چاہیے اس لیے میں مستعفی ہو رہا ہوں۔ اپنے نام کلیئر کراؤں گا تب تک عہدہ سے الگ رہوں گا۔ قبل ازیں راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل سے متلق مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ زیراعظم نے راولپنڈی رنگ روڈ کی توسیع کی منظوری دے کر غلام سرور خان اور زلفی بخاری کو فائدہ پہنچایا۔چیئر مین نیب سے مطالبہ کیا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کا فوری نوٹس لیں۔ چیئر مین نیب راولپنڈی رنگ روڈ کا تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لیں۔ چیئر مین نیب وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب،غلام سرور خان اور زلفی بخاری کو بھی شامل تفتیش کریں۔بعد ازاں چیئرمین نیب کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔ جس کے بعد ذلفی بخاری کا استعفیٰ بھی سامنے آ گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔