ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے گھٹ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ: اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کااختتام ہوگیا، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 333 پوائنٹس کی مندی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 57 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں 36 کروڑ 34 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔ 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں تیزی جبکہ 170 میں مندی ہوئی۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Nj05ogm0CA#SBPExchangeRate pic.twitter.com/igTM28UWzK
— SBP (@StateBank_Pak) November 17, 2023
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 88 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔