(ویب ڈیسک ) سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی ہوئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3لاکھ 49ہزار 700روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 2لاکھ 99ہزار 811روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 16روپے کے اضافے سے 3ہزار 417روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 14روپے کے اضافے سے 2ہزار 929روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3ہزار 326ڈالر ہوگئی ہے۔