پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو 16 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو 16 رنز سے ہرا دیا

(ویب ڈیسک ) پی ایس ایل 9 کے دوسرے میچ میں   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے  پشاورزلمی کو 16 رنز سے شکست دیدی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز اور   پشاور زلمی  کے درمیان کھیلاگیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے کھیلتے ہوئے   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے   پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے  مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی  ایٹرز کی جانب سے  جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر  سر فہرست رہے۔  کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ20 اور محمد وسیم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ  خواجہ نافع صرف  6 رنز بنا سکے۔

پشاورزلمی کی جانب سے  سلمان ارشاد نے 3 آؤٹکیے،  لُوک ووڈ اور محمد ذیشان نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی۔پشاور کی جانب سے   صائم ایوب 26 گیندوں پر 42 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ محمد حارث 7، ٹام کوہلر18، پوویل 17اور موزلے نے 11 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار حمد نے 2، محمد عامر، محمد وسیم اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز کھیلے جانے والے   پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں   اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Watch Live Public News