(ویب ڈیسک ) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کے اضافے سے سونے کا فی تولہ بھاؤ 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 60 ہزار 802 روپے ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کا دام 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 910 ڈالر فی اونس ہے۔