سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو انتقال کر گئے

سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو انتقال کر گئے
کراچی(پبلک نیوز) سابق گورنرسندھ ممتازبھٹو94برس کی عمرمیں انتقال کرگئے. انکے ترجمان ابراہیم ابڑو نے انکے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ممتازبھٹو کچھ عرصےسے علیل تھے. ترجمان ابراہیم ابڑو نے کہا کہ ممتازبھٹوکاانتقال کراچی میں انکی رہائش گاہ پر ہوا . ممتازبھٹوسابق وزيراعظم ذوالفقاربھٹوکےکزن اورقریبی ساتھی تھے. انہوں نے بتایا کہ ممتاز بھٹو کی میت 6 بجے ان کے آبائی شہر لاڑکانہ روانہ کی جائےگی۔ ممتاز بھٹو(28 نومبر 1933ء) کو گھڑی خدابخش میں پیدا ہوائے وہ 1 مئی 1972سے 20 دسمبر 1972ء تک صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے۔ انکا تعلق سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے تھااور اس کے اولین قائدین میں سے تھے، وہ وفاقی وزیر اور گورنر سندھ بھی رہے۔ ممتاز بھٹو نے 2017ء میں اپنی سیاسی جماعت ’سندھ نیشنل فرنٹ‘ کو تحریکِ انصاف میں ضم کر دیا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔