بین اسٹوکس کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بین اسٹوکس کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
لاہور: (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس اپنے کیرئیر کا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلیں گے۔ اس حوالے سے بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا، میں اس فارمیٹ میں 100 فیصد پرفارم نہیں کر پارہا تھا، اب میں اپنا سارا فوکس ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ پر کرسکتا ہوں۔

بین اسٹوکس: بین اسٹوکس نے اپنے 11 سالہ ون ڈے کیریئر میں اب تک 104 میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 3 سنچریز اور 21 نصف سنچریز کی مدد سے 2919 رنز بنا ئے ہیں جبکہ 74 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

انگلینڈ کو آئی سی سی ورلڈکپ میں فتح دلوانے کا سہرا بھی بین اسٹوکس کے سر ہے، انہوں نے 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جس سے میچ سپر اوور تک چلا گیا اور پھر وہاں سے فتح دلوانے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔