پارلیمانی سکیورٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر بلاول بھٹو بول پڑے

پارلیمانی سکیورٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر بلاول بھٹو بول پڑے

ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیئرصحافی حامد میر کے ’ایکس‘ پر دیے گئے موقف پر اظہار رائے دیتے اس کو ’کوڈ‘ کیا ، کہا بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیرِاعظم کبھی پارلیمانی سکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر کہا نہ دہشت گردی، نہ کشمیر اور نہ بھارتی جارحیت پر   بانی پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کی،آج بانی پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے رکن بھی نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی اب   بانی پی ٹی آئی کی اجلاس میں شرکت پر اصرار کر رہی ہے،جنگ کے وقت سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

Watch Live Public News