موبائل چِھن جانے کا ڈر ختم،  گوگل نےتھیف ڈیٹیکشن لاک کا فیچر متعارف کرادیا

موبائل چِھن جانے کا ڈر ختم،  گوگل نےتھیف ڈیٹیکشن لاک کا فیچر متعارف کرادیا

(ویب ڈیسک ) گوگل  کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے   تھیف ڈیٹیکشن لاک نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو ان کے مہنگے موبائل فونز کا چوروں سے تحفظ کرے گا۔

چوری کی واردات میں لوگ اپنے مہنگے موبائل فونز سے محروم ہوجاتے ہیں،  ایسے میں گوگل ایک دلچسپ فیچر لے کر آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق   گوگل کی جانب سے ’ تھیف ڈیٹیکشن لاک‘ نامی فیچر کا اعلان کیا گیا ہے، یہ اعلان  مئی 2024 میں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پرسامنے آیا تھا۔

تھیف ڈیٹیکشن لاک نامی فیچر میں چوری کا پتہ لگانے والا لاک، آف لائن ڈیوائس لاک، اور ڈیوائس کو دور سے لاک کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔فی الحال یہ فیچر برازیل میں بیٹا صارفین کو دستیاب ہوگا جو بعد ازاں دیگر ممالک تک بھی دستیاب ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق   تھیف ڈیٹیکشن لاک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھمز کو استعمال کیا جائے گا۔ اگر کوئی آپ کے ہاتھ سے موبائل فون چوری کرلیتا ہے تو یہ فیچر ایکٹیو ہو جائے گا اور  آپ کے موبائل کو لاک کردے گا۔اس کے علاوہ موبائل فون میں موجود ایپس کو بھی کوئی چور نہیں کھول سکے گا۔

رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ  یہ فیچر بتدریج اینڈرائیڈ 10 یا بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Watch Live Public News