ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک ) عالمی بازار سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد فی تولہ 4 لاکھ 55 ہزار سے نیچے آگیا۔فی تولہ سونا454862 روپے کاہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 772 روپے کم ہوکر 389970 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 4325 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2200 روپے فی تولہ کا اضافی ہوا تھا جس کے بعد  فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے ہوگیا تھا۔

Watch Live Public News