پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن قصور وار قرار 

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن قصور وار قرار 

(ویب ڈیسک ) آسٹریلیا میں رہائشی انتظامات میں مبینہ بدعنوانی کے انکشافات سامنے آگئے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کی دورہ آسٹریلیا سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کردی گئی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن قصور وار قرار دیا گیا ہے۔آسٹریلیا میں رہائشی انتظامات میں مبینہ بدعنوانی کے انکشافات سامنے آئے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ویزا درخواستوں میں تاخیر اور غلطیوں سے شیڈول پرواز منسوخ کی گئی ۔نئے ٹکٹس کروانے میں 2 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اضافے خرچ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے برداشت کیے۔ویزا پراسس میں مزید 97 لاکھ کا اضافی بوجھ پاکستان سپورٹس بورڈ کو اٹھانا پڑا ۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 12 ڈبل اور دو سنگل کمروں کی بکنگ کے لیے رقم فراہم کی گئی۔ٹیم کا ڈبل ٹری بائی ہلٹن ہوٹل میں قیام نہیں کروایا گیا جس کی پیشگی ادائیگی کی گئی تھی۔کھلاڑیوں کو یومیہ 115 امریکی ڈالر فی کس الاونس بھی جاری کیا گیا تھا۔

بدعنوانی کے معاملات سامنے آنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے پر نوٹس لیا تھا

Watch Live Public News