فیچ نےپاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

فیچ نےپاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا
لاہور: (ویب ڈیسک)عالمی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا۔ امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں، کمزور اتحادی حکومت، بڑھتے سیاسی عدم استحکام اور جلد الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کا سبب بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوئی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ فیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ گیا ہے۔ فیچ کے مطابق پاکستان کے پاس اپنے بیرونی قرضوں کو ری فنانس کرنے کی صلاحیت ختم ہورہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالررہا اور آئندہ مالی سال یہ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کے اندازے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔