لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں آج سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو کر بارشوں کا سبب بنیں گی۔ حیدرآباد ، ٹھٹھہ اور کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کے دوران وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بدین، نواب شاہ اور سانگھڑ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔