انتخابات کی مہم کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے

انتخابات کی مہم کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے
لاہور، پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کا الزام لگا دیا۔ ن لیگی رہنما کا پی ٹی آئی کے دفتر پر مبینہ حملہ لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 پر ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے لیگی امیدوار پر پی ٹی آئی کے دفتر پر حملے کا الزام لگا دیا۔ شبیر گجر کے مطابق ن لیگی امیدوار نذیر چوہان مسلح گارڈز اور پولیس کے ساتھ آئے ، وہ رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے تھے۔ ان کے ہمراہ ڈولفن فورس اور پولیس اہلکار بھی تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے الزام لگایا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میرا بھتیجا زخمی ہو گیا جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ شبیر گجر نے پولیس پر واقعے کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کا بھی الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے باہر جا کر نذیر چوہان سے بات کی، ان سے کہا یہ طریقہ درست نہیں ہے اپنے ورکرز کو لے جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔