سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص
کیپشن: سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کی تصدیق ان کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق، 82 سالہ بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی ایک "جارحانہ" قسم لاحق ہوئی ہے جو ان کے جسم کی ہڈیوں تک پھیل چکی ہے۔ اس تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر بائیڈن اور ان کے اہلِ خانہ ماہر معالجین کے ساتھ مل کر ممکنہ علاج کی حکمتِ عملی پر غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بائیڈن کی صدارتی مدت 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی، جس کے بعد وہ معمول کی زندگی گزار رہے تھے۔

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میلانیا اور میں جو بائیڈن میں کینسر کی تشخیص کی خبر سن کر بے حد افسردہ ہیں۔" انہوں نے بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن اور ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

میڈیکل ماہرین کے مطابق، پروسٹیٹ کینسر مردوں میں عام پایا جانے والا مرض ہے جو تولیدی نظام کے ایک چھوٹے سے غدود، پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کی ابتدائی تشخیص اور بروقت علاج سے زندگی بچانے کے امکانات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

Watch Live Public News