' ملک میں ون یونٹ لاگو کرنے کیلئے بیک ڈور سے سازش ہو رہی ہے '

' ملک میں ون یونٹ لاگو کرنے کیلئے بیک ڈور سے سازش ہو رہی ہے '
وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ون یونٹ لاگو کرنے کے لئے بیک ڈور سے سازش ہو رہی ہے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک 3/2 کا فیصلہ ختم نہیں ہوتا ہم اسے بندوق کی نوک سمجھیں گے، اتحادیوں سے اتفاق کرتے ہیں کہ گن پوائنٹ پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سرپر بندوق رہی تو اتحادیوں کو نہیں منا سکوں گا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک صوبے میں الیکشن ہونے کا اثر باقی تین صوبوں پر پڑے گا، مسائل کا حل نہیں نکالتے تو وفاق اور جمہوریت کو خطرہ ہے، کوشش ہے کہ مل بیٹھ کرعوام کی مشکلات کا حل نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جوصورتحال ہے کہ 90 دن کی خلاف ورزی ہم نے نہیں کسی اور نے کی، آدھے سے کم قومی اسمبلی ارکان نے استعفے دیے ہیں، قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی الیکشن نہیں ہوئے ہیں۔ پشاور،لاہور، سندھ ہائی کورٹس سے استعفوں پر اسٹے آرڈر لیا گیا، عمران خان دور میں بھی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکے، اگر پنجاب میں چند عناصر کی ضد کی وجہ سے پہلے الیکشن ہوئے تو اس کا اثر مستقبل میں رہے گا۔ بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ون یونٹ لاگو کرنے کے لئے بیک ڈور سے سازش ہو رہی ہے ، ہم ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے حامی ہیں، سیاسی مخالفین سے بھی ڈائیلاگ کرنا پڑے تو بھی کرنے چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 90 دن کی آڑ میں میں سازش کی جارہی ہے، کوشش ہوگی مذاکرات کے لئے اتحادیوں کو ایک پیج پر لائیں، ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔