قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں تبدیلی

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں تبدیلی

(ویب ڈیسک )حکومت کی جانب قومی بچت اسکیموں  کے شرح منافع میں تبدیلی  کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  قومی بچت اسکیمز پر منافع کی شرح میں تبدیلیوں کا نفاذ آج سے ہوگیا۔ سرو اسلامک ٹرم اکاؤنٹ میں 70 بیسس پوائنٹس کا سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا،  سرو اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کی شرحِ منافع 9.74 فیصد سے بڑھ کر 10.44 فیصد ہوگئی۔

 ذرائع کے مطابق  شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرح 15 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 10.96 فیصد ہوگئی، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ میں 10 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا،  بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 13.68 فیصد ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرحِ منافع 1 بیسز پوائنٹ کے معمولی اضافے سے 12.15 فیصد ریکارڈ ہوئی، سیونگ اکاؤنٹ پر شرحِ منافع میں 100 بیسز پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی  آئی ،سیونگ اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 11.50 فیصد سے کم ہو کر 10.50 فیصد ہوگئی۔

Watch Live Public News