ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک ) عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ملک بھر میں سونا فی   تولہ 5000 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح   10گرام سونا 4286 روپے سستا ہونے سے 3لاکھ 65ہزار 708 روپےکا ہوگیا ۔

ادھر   سونے کی عالمی قیمت 50ڈالرکمی سے4042 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔

Watch Live Public News