کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی ردو بدل دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 280 روپے 81 پیسے پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 280 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر بند ہوا تھا۔