(ویب ڈیسک ) پاکستان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کریں گے۔ ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 66 ون ڈے اور 92 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں 249 جبکہ ٹیسٹ میچ میں 120 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں