لیگی رہنمائوں کو عدالت سے بڑا ریلیف

لیگی رہنمائوں کو عدالت سے بڑا ریلیف
عدالت نے تمام لیگی رہنمائوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں رانا مشہود سمیت 10لیگی ممبران اسمبلی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم کی ۔ عدالت کی جانب سے 10 لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں آج تک کی توسیع کررکھی تھی. ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے درخواستوں پر سماعت کی۔ دیگر لیگی رہنماؤں میں رانا مشہود ،سیف الملوک ،رخسانہ کوثر،خضر کھگھہ،راجہ صغیر،ملک غلام حبیب اعوان،اویس لغاری،میاں رئوف عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے. غلط اقدام پر اسمبلی میں آواز اٹھانا ہمارا حق ہے۔ لیگی ممبران اسمبلی نے موقف اختیار کیا کہ تمام ممبران اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو مقدمات سے بے گناہ قرار دے دیا گیا تھا. سیاسی دبائو ڈالنے کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے. ہم پر اسمبلی اہلکار کی وردی پھاڑنے اور حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا. سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ میں اس جرم میں شریک نہیں ہیں۔ لیگی ممبران اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ میں نامزد کیا ہے۔ وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔