لاہور: دودھ کی قیمت میں پانچ سے دس روپے فی لیٹر اضافہ

لاہور: دودھ کی قیمت میں پانچ سے دس روپے فی لیٹر اضافہ

کمشنر لاہور کی عین ناک کے نیچے منافع خور پھر سرگرم ہو گئے۔ شہر میں دودھ کی قیمت میں پانچ سے دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دودھ کا فی کلو سرکاری ریٹ 90روپے رکھا گیا جبکہ دکانداروں نے 105 روپے فی کلو فروخت کرنا شروع کر دیا۔ فی گڑوی دودھ کی قیمت 120 روپے ہو گی۔ مافیا کی من مانی پر ضلعی انتظامیہ بے بس ہو کر رہ گئی، کمشنر لاہور کے دورے بےسود گئے، عوام کا کہنا ہے کہ کمشنر لاہور صرف چینی کی قیمتوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پھل سبزیاں اور دودھ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ رمضان کے بعد دودھ کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔