سابق کرکٹر فاروق احمد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب

سابق کرکٹر فاروق احمد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب

ویب ڈیسک: سابق کرکٹر فاروق احمد بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

بدھ کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن پوپن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کی تصدیق کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی تھی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ناظم الحسن پوپن سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کےقریبی افراد میں شامل تھے اور ان کے پاس وزیر کھیل کا بھی قلمدان تھا۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی میڈیا کا بتانا ہے کہ ناظم الحسن پوپن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کےقریبی افراد میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ طلبہ کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد چند روز قبل بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید دباؤ کے پیش نظر استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔

شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد آرمی چیف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور پھر نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی۔

Watch Live Public News