ویب ڈیسک: خان پور روڈ محمد نگر، کوٹ سمابہ رحیم یار خان کے قریب ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا، مسافر بس نے ریسکیو کی گاڑی کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں 4 ریسکیو اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور اے سی بس ( روٹ: صادق آباد تا ملتان) کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا، حادثےمیں جاں 4 ریسکیو اہلکار اور 2 شہری شامل تھے۔ 8 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1 فرد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ یہ حادثہ تیز رفتاری اور ممکنہ غفلت کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں شہید ہونے والے ریسکیو اہلکاروں میں ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد عدیل غفار (عمر: 37، خان پور)، شفٹ انچارج شاہد رزاق (عمر: 40، رحیم یار خان)، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن فرہاد خان (عمر: 34، گلشن راوی خان پور)، اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل ڈرائیور محمد احمد (عمر: 27، رحیم یار خان) شامل ہیں۔