معروف بھارتی ڈرامے’کسوٹی زندگی کی‘ کے اداکار انوراگ کس حال میں ہیں؟

معروف بھارتی ڈرامے’کسوٹی زندگی کی‘ کے اداکار انوراگ کس حال میں ہیں؟
بھارتی ڈرامہ کسوٹی زندگی کی گزشتہ 20 سالوں سے بھارتی اور پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن بنا رہا، ڈرامہ تو 2000 اقساط پر مکمل ہوگیا، لیکن اس کے کرداروں، اس کے گانوں اور اسکے ڈائیلاگز نے عوام کے دلوں میں خوب گھر کیا۔ جوں ہی ڈرامہ ختم ہوا، لوگوں نے اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انوراگ یعنی سیزین خان کو مختلف پراجیکٹس میں بھی کام کرنے کی ہدایت کی اور ان کے ڈراموں کو خوب پسند بھی کیا۔ سیزین خان کی اداکاری ان کا دلکش انداز 20 سالوں سے آج تک خواتین کی اولین پسند بنا، کسی کو ان کے ریشمی بال پسند ہیں تو کسی کو ان کا نرم لب و لہجہ اچھا لگتا ہے۔ سیزن خان اب ایک خوبصورت حسینہ کے عشق میں گرفتار ہو کر اس کے ساتھ گھر بسانا چاہتے ہیں۔ جی ہاں ! انہوں نے 44 سال کی عمر میں شادی کا اعلان کیا ہے۔ یہ خبر سن کر ان کے مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ سیزن نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا. ان کا شمار ٹی وی انڈسٹری کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹی وی سیریل ' کسوٹی زندگی کی' میں انوراگ کا کردار ادا کرکے ناظرین کے دلوں میں ایک الگ پہچان بنائی۔ اس کے علاوہ وہ شو 'سیتا اور گیتا' میں بھی نظر آئے تھے۔ وہ آخری بار روبینہ دلائک اسٹارر 'شکتی استوا کے احساس کی' میں حرمین کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ ایسے میں اداکار کے بارے میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ سیزن خان جلد ہی اپنی دیرینہ گرل فرینڈ افشین سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ سیزن خان نے شیئر کیا کہ انہوں نے افشین کو 2020 میں ان کے لیے بریانی پکانے کے بعد شادی کی تجویز دی تھی. انہوں نے افشین کو ایک سادہ، خاندانی اور ایماندار لڑکی قرار دیا۔ افشین کا تعلق امروہہ، اتر پردیش سے ہے۔ جوڑے نے 2020 میں شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن کورونا کی وبا کی وجہ سے یہ شادی ملتوی کرنا پڑی۔
شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے سیزن خان نے کہا، 'ہم تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور خوش ہیں۔ اگر کورونا وبا نہ آتی تو اب تک ہماری شادی ہو چکی ہوتی۔ ہم دونوں اب شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ویسے بھی میرے خیال میں شادی کی کوئی صحیح عمر نہیں ہوتی۔ اداکار نے اب تک سنگل رہنے کے بارے میں کہا، 'میں جلد شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو سادہ، خاندانی اور ایماندار ہو۔ میں ایک ایسی لڑکی چاہتا تھا جو ہمارے رشتے کو سمجھے اور اس کا احترام کرے۔ پھر میری ملاقات افشین سے ہوئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔