ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کوئٹہ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کا اجلاس ہوا۔ جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
اراکین بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ صوبے میں ن لیگ بڑی پارٹی ہے وزیراعلیٰ ہمارا ہونا چاہیے۔جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بلوچستان حکومت پر نیا معاہدہ ہوگا، جس کے تحت پہلے ڈھائی سال وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہوگا اور اس کے بعد ڈھائی سال کے لئے وزیراعلیٰ ن لیگ سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو چونکہ وزارت اعلیٰ پہلے نہیں مل رہی اس لئے انہیں اچھی وزارتیں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں کو مرکز میں بھی ایڈجسٹ کیا جائیگا۔