ویب ڈیسک: سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی ہے۔ جہاں آج سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7100روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ33ہزار562روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6087روپے اضافے سے 4لاکھ57ہزار443روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 71ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 5108ڈالر کاہو گیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 374روپے اضافے سے 8948روپے ہو گئی۔