ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات اور تحریک انصاف کےرہنما مراد سعید سینیٹر بن گئے۔
پشاور میں سات جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے چار اور اپوزیشن کے تین سینیٹر کامیاب ہوئے، تحریک انصاف کے مراد سعید سینیٹر بن گئے ، مراد سعید نے 26 ووٹ حاصل کئے۔
مراد سعید کے علاوہ پی ٹی آئی کے سینیٹر بننے والوں میں فیصل جاوید جنہوں نے 22 ، مرزا محمد آفریدی نے 21، نورالحق قادری نے 21، مولانا عطاء الحق درویش 18، طلحہ محمود 17 اور نیاز احمد 18 نے ووٹ حاصل کئے۔
واضح رہے کہ ایک سینیٹر یا ایوان بالا کے ممبر کے اختیارات اور ذمہ داریاں رکن قومی اسمبلی سے مختلف ہوتی ہیں۔
سینیٹر کے انتخاب کا طریقہ کار رکن قومی اسمبلی سے مختلف ہے۔ رکن قومی اسمبلی کو عوام براہ راست ووٹوں کے ذریعے منتخب کرتے ہیں۔ سینیٹ کا رکن چاروں اسمبلیوں سے منتخب نمائندوں کے ووٹوں سے جیت کرآتا ہے۔
سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایوان بالا کا حصہ بننے والا رکن سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔ ایوان بالا میں بننے والے قوانین پر پربحث کرتے ہیں اور بل کی منظوری میں حصہ لیتے ہیں۔
سینیٹرایوان بالا کا حصہ بن کر عوامی مفادات کو اجاگر کرتے ہوئے قانون سازی میں تجاویزدیتے ہیں، ایوان بالا کے ممبر حکومتی کارکردگی پرنظر رکھتے ہیں۔ قانون سازی کا حصہ بننا، اداروں کی کارکردگی جانچنا اور مسائل کی نشاندہی ان کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔